اس عنوان کے تحت بہنوں کی مرسلہ صرف ایسی خبریں شائع کی جاتی ہیں جو شادی، غمی،ولادت یا چھوٹی موٹی کامیابی کے سلسلہ میں دور دراز کے اعزہ وقریبی دوستوں سے متعلق ہوں۔ خبروں کا صاف ستھرا ہونا ضروری نہیں، کیونکہ ہمارا کاتب کٹی پھٹی خبروں کو بھی کچھ ترمیم کے ساتھ صاف کر لینے میں مہارت رکھتا ہے۔ نمبر خریداری کا لکھنا بھی کوئی ضروری نہیں، کیونکہ ایسی خبروں کی توسیع واشاعت ہمارا اولین فرض ہے، تاکہ بہنیں انھیں پڑھ کر مسرت وعبرت حاصل کرسکیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوسکیں۔