ہمارے بارے میں

بیشک ذرائع ابلاغ دو نوع پر منقسم و مشتمل ہیں۔

تحریر اور تقریر۔

تحریری ابلاغ کی بھی دو قسمیں ہیں۔

پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا

پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی بھی دو قسمیں ہیں صوتی و تحریری(آن لائن ویب سائٹس و نیوز پورٹلس) اور یہ سب کی سب جداگانہ خوبیوں سے پُر ہیں۔

پرنٹڈ و مطبوعہ تحریرات (تراشہ جات)

دستاویزی ثبوت کے طور پر جمع کرنے کے لئے مفید تو ہوتی ہیں مگر اس کی وساطت سے ایک قابل قدر قلم کار کا تعارف بھی علاقائی و مقامی سطح تک ہی محدود رہتا ہے۔ جب کہ اس کے بالمقابل برقی و الیکٹرانک ذرائع ابلاغ کی خصوصیات بایں معنی منفرد اور ممتاز و مفید ہیں کہ ( چونکہ یہ دور سماجی روابط کی سائٹ اور سوشل میڈیاپر زیادہ انحصار کرتا ہے لہذا) اس کی تقسیم کاری و شئیرنگ آسان ترین ہوجاتی ہے۔ساتھ ہی ساتھ آن لائن ویب سائٹ کی وساطت سے منصۂ شہود، معرضِ وجود و منظرِ عام پر آنے والی تحریری مواد اور لنکس کو بھی بطور استشہاد و پروف محفوظ و جمع کیا جاسکتا ہے اس پر مستزاد یہ کہ اس کے توسط سے آناً فاناً، مختصر وقت میں عالمی سطح پر اپنی پہچان کو درج کرایا جاسکتا ہے۔

ہم سے رابطہ کریں

بہر کیف! اس برقی و الیکٹرانک میڈیا کی ہمہ ہمی کے زمانے میں ” آن لائن نیوز پورٹلس ” کا وجود اور اس کی افادیت دوچند ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بے شمار نیوز پورٹلس و ویب سائٹس موجود ہیں۔ مگر ان سب کے باوجود وہی ویب سائٹ معیاری گردانا جاسکتا ہے جو تمام طرح کے خامہ فرساؤں ، رشحات نگاروں اور قلم کاروں کو اپنی بساط پر طبع آزمائی و ہمت افزائی کے مواقع فراہم کرے۔

انہی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ایک ممتاز و اعلیٰ معیار کا آن لائن نیوز ویب پورٹل”نوائے ملت” کے نام سے تیار کیا گیا ہے جو دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لئے ایک قابلِ اعتماد آن لائن نیوز ویب، نیوز پورٹل ہے۔

چوں کہ فی زمانہ ہر فن کار شخص علاقائیت کے عمیق ترین غار سے نکل کر عالمی سطح پر متعارف ہونا چاہتا ہے ۔ نیز تمام جدید قلم کار و کہنہ مشق اصحابِ نگارش آنِ واحد میں پورے عالم میں اپنا وجود تسلیم کرانا چاہتے ہیں اس کے لئے آن لائن نیوز پورٹل، ویب سروس ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جس پر ان کی موجودگی ضروری ہے۔ اس کے برعکس پرنٹ میڈیا ( آف لائن) کے ذریعہ پوری دنیا تو درکنار ایک صوبہ میں بھی اپنا تعارف یا وجود تسلیم کرانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔

تحریر بھیجیں

اس لئے ہر موضوع پر مشہور و معروف لکھاریوں کے ساتھ ساتھ نئے قلم کاروں، شاعروں اور ادیبوں کے جذبات و احساسات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے اور بروئے کار لانے کے لئے”نوائے ملت ویب پورٹل” مناسب جگہاور غنیمت موقع فراہم کرتا ہے۔

گر آپ”نوائے ملت” پر اشاعت کے لئے اپنی کاوشیں، مضامین، ادبی تحریریں، تاریخی و افسانوی مواد، کتابیں، شاعری اور طب و ٹیکنالوجی کے مضامین، ویڈیوز، خبریں نیز کالم نگاری و اخباری خبریں، مزاحیہ و طنزیہ تحریرات اور امورِ خانہ داری یا نوع بنوع پکوان کی تراکیب و ٹپس یا دیگر انواع پر مشتمل تحریریں ارسال کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں۔

editornawaemillat@gmail.com