بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزکون بنے گا کروڑپتی’ شو کے پہلے کروڑپتی آج کہاں ہیں، کیا...

کون بنے گا کروڑپتی’ شو کے پہلے کروڑپتی آج کہاں ہیں، کیا کر رہے ہیں؟

سنہ 2000 معروف بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کے لیے بہت خاص سال تھا۔یہ وہ سال تھا جب امیتابھ بچن پہلی بار چھوٹے پردے کے شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کی میزبانی کر رہے تھے۔

اسی سلسلے میں پہلے ایک کروڑ روپے جیتنے والے ہرش وردھن نواتھے تھے۔ وہ پہلے شخص تھے جنھوں سنہ 2000 میں یہ انعامی رقم جیتی تھی۔ اس واقعے کو 22 سال بیت چکے ہیں۔

ہرش وردھن نواتھے اب کہاں ہیں، وہ کیا کر رہے ہیں، ان کی زندگی میں کیا کچھ بدلا ہے؟ آئیے ان کے بارے میں جانتے ہیں کیونکہ ان کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں۔ ان کے 22 سال کے سفر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

کے بی سی-1 کے پہلے کروڑ پتی کہاں ہیں؟

جب ہرش وردھن نے سنہ 2000 میں ٹیلی ویژن کے مقبول شو کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) کا پہلا سیزن جیتا تھا تو وہ ہر اخبار میں سرخیوں میں آئے تھے۔ہرش وردھن نواتھے کے والد آئی پی ایس آفیسر رہ چکے ہیں جبکہ ہرش وردھن خود کے بی سی میں شامل ہونے سے پہلے سول سروسز کی تیاری کر رہے تھے۔ہرش وردھن ان دنوں ممبئی میں مقیم ہیں اور آج ان کا خاندان ان کی بیوی اور دو لڑکوں پر مشتمل ہے۔

ہرش وردھن نے بی بی سی ہندی سے خصوصی بات چیت میں کہا: ‘ان 22 سالوں میں میری زندگی بہت بدل گئی ہے۔ جب میں نے ایک کروڑ کی انعامی رقم جیتی تو میں ایک طالب علم تھا، میں بیچلر تھا۔ آہستہ آہستہ کارپوریٹ کرئیر میں چلا گیا۔ بڑے سیکٹر کی جانب میرا رجحان تھا، میں نے وہاں کام کیا۔ پھر شادی ہوئی، بچے ہوئے۔

‘کئی اچھے اور برے لوگ ملے جنھوں نے سرمایہ کاری کے مشورے دیے۔ مجھے بہت سی جگہوں پر مدعو کیا گیا،

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے