لیڈی سنگھم دھرت سائلی کا تبادلہ،ہردے کانت بنے ارریہ کے نئے پولیس کپتان/

27

ارریہ (معراج خالد)روزنامہ نوائےملت
ایس پی دھرت سائلی کا ارریہ سے تبادلہ ہوگیا ہے اب مس سائلی کی جگہ ہردے کانت کو ارریہ کا پولیس کپتان بنایا گیا ہے ایس پی دھرت سائلی کے تبادلے کو کچھ لوگ سیاست سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں لوگوں نے ایس پی کے تبادلے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رکن پارلیمنٹ اور لیڈی سنگھم (دھرت سائلی) کے بیچ چل رہے تنازعہ کا حل بالآخر ایس پی کے تبادلہ کی شکل میں ہوا جو قابل افسوس ہے لوگوں نے کہاکہ لیڈی سنگھم مس سائلی ہمیشہ ایمانداری سے کام کیا انہوں نے اپنے کار مدت میں سماج دشمن عناصر کے خلاف ہمیشہ سخت کارروائی کی یہی وجہ ہیکہ سماج دشمن عناصر ان کے تبادلے کی مانگ کررہے تھے واضح ہو کہ ماہ رواں کے اوائل میں رام مندر بننے کی خوشی میں سماج دشمن عناصر کی جانب سے جگہ جگہ بھگوا جھنڈا نصب کیا گیا تھا سماج دشمن عناصر نے سکٹی کے بردھاہا جامع مسجد کے سامنے بھی بھگو جھنڈا لگا دیا تھا جسے مسلم فرقہ کے لوگوں نے ہٹا دیا اسی پر دونوں فریقین کے درمیان جاری فرقہ واری لڑائی میں پولیس اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی جس میں کچھ نامزد افراد رکن پارلیمنٹ پردیپ کمار کے قریبی بھی بتائے جا رہے ہیں معاملہ کو طول دیتے ہوئے ایم پی پردیپ کمار نے ایس پی دھروت سائلی پر بے بنیاد الزامات کے علاوہ تبادلہ کی دھمکی بھی دی اور اور حکومت سے تبادلہ کی مانگ بھی کر ڈالی بالآخر دھرت سائلی کا تبادلہ بہار کے سارن ضلع میں ہوا اور ان کی جگہ پر نئے ایس پی ہردے کانت متعین کئے گئے
ارریہ ایس پی ہردے کانت
ایم پی اور ایس پی کی اس لڑائی میں حزب اختلاف کے سیاستدانوں نے ایس پی کی حمایت میں ہیش ٹیگ "آئی اسٹینڈ وتھ ایس ارریہ” کا ٹرینڈ بھی چلایا اور تبادلے پر مظاہرہ کرنے کی بات بھی کہی اس بابت پوچھنے پر سابق ایم پی سرفراز عالم نے جوکی رکن اسمبلی شہنواز عالم کانگریس نائب صدر اویس یاسین اور ایم آئی ایم کے راشد انور جسیم الدین جاپ کے آفاق انور ودیگر سیاستدانوں نے کہا کہ محکمے میں تبادلے کوئی نئی بات نہیں ہے پرانے جاکر کہیں نئے بن جاتے ہیں اور نئے کہیں جاکر پرانے بن جاتے ہیں جانے والی اچھے برے نقوش چھوڑ جاتے ہیں آنے والے نئے ایس پی کا ہم استقبال کرتے ہیں امید کرتے ہیں گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے میں آپ اپنی صلاحیت اور طاقت کا استعمال کریں گے