مفتی اطہر جاوید قاسمی نے علمائے کرام کے ساتھ ایم، آئی، ایم میں شمولیت اختیار کی

39

کشن گنج 18/ اگست (روزنامہ نوائےملت ) علمائے کرام کی موجودگی میں آج مفتی اطہر جاوید قاسمی نے ایم،آئی،ایم کے دفتر کشن گنج میں پہنچ کر مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر ایم، آئی، ایم کے صوبائی صدر اختر الایمان اور مظہر الحسن نے ہار پہناکر مفتی اطہر جاوید قاسمی کا استقبال کیا۔ مفتی اطہر جاوید قاسمی اپنے سیکڑوں چاہنے والوں اور خواص علمائے کرام کے ساتھ ایم آئی ایم میں شامل ہوئے۔

مولانا الیاس مخلص صدر جمعیۃ علماء ضلع کشن نے مفتی اطہر جاوید کے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اطہر جاوید اب تک تیس سالہ سیاسی زندگی میں خدمت خلق میں مصروف عمل رہے، انہوں نے بہت سی پارٹیوں اور سیاست دانوں کے لیے کام کیا ہے؛
ویڈیو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں
لیکن ہر پارٹی نے آپ کو استعمال کیا اور بعد میں فراموش کردیا، مفتی اطہر جاوید نے ایم، آئی، ایم کو اپنا سیاسی پلیٹ فارم بناکر درست فیصلہ کیا ہے۔ مولانا شمیم ریاض ندوی نے مفتی اطہر جاوید قاسمی کی ایم آئی ایم میں شمولیت کو ایم آئی ایم کے لیے نیک فال قرار دیتے ہوئے مفتی اطہر جاوید کے اس فیصلے کی توثیق و تعریف کی ہے۔ اس موقع پر قاضی عارف، پمی بیگم، مولانا نورالزماں رحمانی، مولانا زید حسن مظاہری پنچایت صدر راشٹریہ علماء کونسل بھولمارا اور مجاہد عالم وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
……………………