ارریہ(توصیف عالم مصوریہ)روزنامہ نوائےملت
ملحگاوں تھانہ کی بھونہ مجگواں پنچایت کے مجگواں گاؤں۔ وارڈ نمبر 3 کے ڈیلر عنایت کریم کی شکایت کرنے پر غلام مرتضی کی پٹائی کردی گئی،نماز پڑھ کر لوٹ رہے غلام مرتضی پرڈیلر سمیت ایک درجن افرادنے حملہ کردیا،اس دوران ڈیلر نے راڈ سے حملہ کرکے مرتضی کا سر پھاڑ دیا،اس بارے میں مرتضی نے محلگاؤں تھانہ میں ڈیلر عنایت،

تنویر،شمشاد،شبیر،قیصر،منان،
حنان،راجو ،گلاب وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے،مرتضی نے بتایا کہ جب سے کالابازاری کامال مقامی باشندوں نے پکڑ کرمحلگاوں پولیس کے حوالے کیا ہے،تب سے ڈیلر غصے میں ہے،تھانہ انچارج سناند شاہ نے بتایا کہ پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔