گلبرگہ سٹی کارپوریشن الیکشن میں ایس ڈی پی آئی کے 10امیدوار میدان میں

63
گلبرگہ سٹی کارپوریشن الیکشن میں ایس ڈی پی آئی کے 10امیدوار میدان میں
گلبرگہ۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے ضلعی صدر محمد محسن نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ 3ستمبر 2021 کو ہونے والے گلبرگہ سٹی کارپوریشن الیکشن میں ایس ڈی پی آئی کے 10امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔ جس کے تحت وارڈ نمبر3، ملت نگر سے سید قادر پاشاہ، وارڈ نمبر14زم زم کالونی سے اعظم محمد،وارڈ نمبر 15عمر کالونی چونابھٹی سے محترمہ شبانہ محسن، وارڈ نمبر16 مکہ کالونی سے محترمہ لکشمی بائی عرف میری، وارڈ نمبر 17محبوب نگر سے شیخ اعجاز علی، وارڈ نمبر20درگاہ جلال واڈی سے محترمہ نازیہ مقبول، وارڈ نمبر21 مومن پورہ سے محمد عبدالکاظم، وارڈ نمبر 26لال گری سے محترمہ روبینہ یونس، وارڈ نمبر29ید اللہ کالونی سے محمد عفنان، وارڈ نمبر اور وارڈ نمبر33جی ڈی اے سے محترمہ رضیہ بیگم ایس ڈی پی آئی امیدوار ہونگے اور تمام امیدواروں کا انتخابی نشان آٹورکشہ ہے۔ گلبرگہ ضلعی صدر محمد محسن نے مزید کہا ہے کہ گلبرگہ مہانگر پالیکا الیکشن 2021میں حصہ لینے والے تمام ایس ڈی پی آئی امیدوار وارڈ کے تمام باشندوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ وارڈ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کریں گے نیز وارڈ میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ ایس ڈی پی آئی امیدواروں کا ہرکام وارڈ کی ترقی کیلئے ہوگا، اس میں پوری شفافیت ہوگی اور کسی طرح کی کوئی بدعنوانی نہیں ہوگی۔کیونکہ ایس ڈی پی آئی امیدواروں کیلئے سیاست ایک مقصد ہے، پیشہ نہیں ہے۔ ایس ڈی پی آئی نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا ہے کہ ہر وارڈ میں پرائمری ہیلتھ سینٹر، انفارمیشن اور سروس سینٹر، ٹیلرنگ سینٹر، راشن شاپ، تعلیم کیلئے اسکالرشپ، پینے کا صاف پانی، لائبریری، کچہرے سے پاک وارڈ، سرکاری اسکیموں کیلئے انفارمیشن سینٹر، بہترین سڑکیں اور اسٹریٹ لائٹس، خواتین اور بچوں کیلئے سہولیات، اسکول اور اسپتال جیسے اہم بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔ ایس ڈی پی آئی گلبرگہ ضلعی صدر محمد محسن نے تمام 10وارڈ کے معزز رائے دہندگان سے درخواست کی ہے کہ وہ ایس ڈی پی آئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں اور عوام کی مثالی خدمت کرنے کا موقع عنایت فرمائیں۔