موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داری؟

36

موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داری؟
(افادات ایوبی:101)
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
والد بزرگوار حضرت الحاج صوفی محمد ایوب صاحب کریمی مدظلہ نےآج بعد الفجر مختلف لوگوں کے فون، پیغامات کے جواب میں فرمایا کہ حالات کیسے بھی ہوں، انسان کو چاہئے کہ اپنے رب کو ہمیشہ یاد رکھے اور کرنے کے کام تو انسان کی سانسوں سے بھی زیادہ ہیں مگر اس وقت صرف دو کام کی طرف توجہ کرنا مناسب معلوم ہوتاہے۔
احکامِ خداوندی کی پیروی رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے طریقہ پرکرتے ہوئے ہر قسم کے گناہ سے بچتے ہوئے مندرجہ ذیل دو عمل کریں اور خوشحالی حاصل کریں۔
(۱) اللہ کے سارے نام بہت پیارے ہیں ان کو پڑھنا چاہئے ان میں سے تین نام
🌷یااللہ، یا رحمن، یارحیم🌷 کاورد بلاتعداد کیاجائے۔
(۲) حسبنا اللہ ونعم الوكيل
۲۴/گھنٹےمیں کم ازکم (۳۱۳)بار پڑھنا ہر مسئلہ کے حل کے لئے(ہمارے شیخ حضرت الحاج الشاہ ملاجی محمد عبدالکریم صاحب بوڑیاوی رح کے) مجربات میں سے ہے، وہ فرمایا کرتے تھے یہ اتنے قیمتی کلمات ہیں کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا جا رہا تھا اس وقت یہ کلمات ان کے ورد زباں تھے جن کا مطلب ہے کہ
🌷 میرے لئے اللہ ہی کا فی ہے🌷
سبحان الله۔
پھرجو ہوا سب جانتے ہیں کہ وہ آگ جو اپنے اندر ہرچیز کو بھسم کرنے کی طاقت رکھتی ہے مگراللہ نے اس کو اپنے خلیل کے لئے گل گلزار بنادیا تھا،
اس لئے میرے بزرگو اور ماؤں، بہنوں!
اللہ کی رحمت سے ہرگز مایوس نہ ہوں پورے یقین، اعتماد اور اللہ پر بھروسہ کے ساتھ اپنے معمولات میں شامل کرکے اپنے لئے اپنے گھر والوں کے لئے اپنے علاقہ، بستی، ملک اور پوری دنیا کی خیر وسلامتی کی دعاء کیجئے،
ان شاءاللہ نفع ہوگا۔
والسلام
محمد ناصر ایوب ندوی بوڑیاوی
رفیق فیض العلوم خانقاہ بوڑیہ
۱۰/شوال المکرم ۱۴۴۲ھ
م۔ 23/05/2021ء