مولانا فاروق مظاہری کے انتقال پر اظہار تعزیت

68

مولانا فاروق مظاہری کے انتقال پر اظہار تعزیت،
سمریاواں، سنت کبیر نگر ،
محمد رضوان ندوی
جمعیۃ علماء سنت کبیر نگر اور علاقے کی علمی و دینی شخصیات نے مدرسہ اصلاح المسلمین چھتونہ سنت کبیرنگر کےناظم اور جمعیت علماء سنت کبیرنگر کے رکن عاملہ مولانا فاروق احمد مظاہر ی کے انتقال پر اپنےرنج وغم کااظھارکرتےھوۓاھلِ مدارس ومکاتب سے ایصال ثواب کی اپیل کی ھے.
مولانا محمد عمر قاسمی اور معشوق احمد مظاہری،حافظ ریاض احمد حمیدی، مولانا ابرار احمد قاسمی، مولانا افضل حسین مظاھری اور ضلع جمعیت کے ذمہ داران نے مولانا کے انتقال پر ان کی خدمات کو یاد کر تے ھوئے خراج عقیدت پیش کیا ھے.
صدر جمعیت علماء سنت کبیر نگر علامہ محمد عمر قاسمی نے کہا کہ مولانا مرحوم بااخلاق، جفاکش، اور ایک دردمند انسان تھے، وہ اپنے ادارہ کو پروان چڑھانے، تعلیمی معیار بلند کرنے ،اور تعمیر ملت کیلئے ھمیشہ سرگرم عمل رھے، ان کی لگن اور جھد مسلسل نے لوگوں کوان کا گرویدہ بنادیا تھا اور جب وہ ممبئی مین صاحب فراش ھوئے تو انکے احباب ان کیلے ھر ممکن علاج کی کوشش کرتے رھے.
مولانا سراج حمیدی نے کہا کہ مولانا کا جمعیت علماء ھند سے گہرا لگاؤ تھا اسی بنیاد پر وہ میٹنگوں میں برابر شریکِ ھوتے اور اپنے مفید مشورون سے نوازتے، ضلع جمعیت کے دینی تعلیمی بورڈ کے لیے وہ سرگرم رھتے، ضلع کے مکاتبِ کے نصاب تعلیم مین یکسانیت، اساتذہ، کیلیے ٹرینگ اورنظام تعلیم وتربیت کومزید فعال بنانے کیلئے کوشاں تھے۔ اور حتی المقدور تعاون کرتے۔
مولانا کی رحلت ھم سب کیلئے خصوصا بھت تکلیف دہ ھے، مولانا افضل حسین نے کہا کہ ھم سے ایک محنتی، فرض شناس سپاہی جداھوگیااللہ تعالیٰ انکے پسماندگان کی نگہبانی فرماۓاوران سب کو صبر جمیل عطا کرے، اور جن لوگوں نے مرض کے دوران خدمتیں کیں انکوجزاءخیرعطاکرے آمین.
اس کے علاوہ علاقے کے اکثر مدارس کے نظماء، کارکنان، اساتذہ، طلبہ اور دیگر شعبہ ہائے حیات سے وابستہ علمی و دینی شخصیات نے بھی گہرے دکھ درد کا اظہار کیا ہے، مدرسہ تعلیم القرآن سمریاواں کے مہتمم مولانا منیر احمد ندوی، صدر مدرس مولانا غفران احمد ندوی، مولانا محمد رضوان ندوی، مولانا محمد ارشد قاسمی، صدر شعبہ افتاء مفتی محمد عاصم ندوی، محمود احمد قاسمی، جعفریہ بک ڈپو سمریاواں کے انچارج و صحافی مولانا انظر حسین قاسمی، مولانا افضل حسین ثناء گرافکس، ماسٹر ظفیر علی کرخی، انجمن افکار ادب سمریاواں کے صدر مولانا مجیب بستوی، مولانا شمس الضحٰی قاسمی، مولانا اختر حسین قاسمی کے علاوہ بے شمار لوگوں نے ان کے سانحہ ارتحال کو ملت اسلامیہ کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے، اللہ تعالیٰ ان کے کام، پیغام اور مشن کو ترقی اوران کے ادارہ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے.