مولانا ضیاء اللہ قاسمی کے صاحبزادے مولانا فیضان احمد قاسمی کا انتقال

78

بکولی کلاں مولانا ضیاء اللہ قاسمی رح کے صاحبزادے مولانا فیضان احمد قاسمی کا انتقال، مرحوم کے آبائی وطن موضع بکولی کلاں میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک،
دھن گھٹا سنت کبیر نگر 13 مئی ،
عقیل احمد خان،
تھانہ دھن گھٹا حلقہ واقع موضع بکولی کلاں مولانا ضیاء اللہ قاسمی رح کے صاحبزادے مولانا فیضان احمد قاسمی سابق استاذ مدرسہ معین السلام چھتہی کا مختصر علالت کے بعد آج بروز جمعرات کو تقریبا 50سال کی عمر میں بیوی سمیت 4 بیٹیاں اور ایک بیٹے کو روتا بلکتا چھوڑ کر اس دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے انا للہ وانا الہ راجعون، مرحوم خاموش مزاج عابدوزاہد اور متقی انسان تھے آپ ہرایک کے ساتھ خندہ پیشانی سے ملا کرتے تھے یوں اچانک مولانا مرحوم کے چلے جانے سے بکولی کلاں، رشتہ دار جملہ عزیز اقارب کے درمیان سوگ کی لہر برقرار ہے نرم مزاج ہلکی سی مسکراہٹ کے مالک کے وفات کی خبر سن کر تعزیت کے لئے مرحوم کے آبائی وطن موضع بکولی کلاں میں مفتی محمد یحیی قاسمی مدرسہ شاہی مردا باد، مولانا ابولحسن مظاہری ،مفتی احتشام الحق مظاہری، حافظ عقیل احمد استاذ شعبہ حفظ مدرسہ معین السلام چھتہی، مولانا عبد الرحمن، حافظ آفتاب عالم عرف ببلو، حافظ سلیم احمد، حافظ ارشاد، حافظ محمد عمران، حافظ تصدق حسین، حنیف چچا چھتہی والے، مولانا محمد ساجد حیلمی، روحانی علاج کے ثناور قاری احمد علی مولانا محمد حسین، مولانا جمال احمد، حافظ اشتیاق احمد، سلیم بابو چھتہی، نمائندہ عقیل احمد خان، مولانا عبد المنان قاسمی، مولانا محمد طاہر، مفتی انوار احمد، سمیت سیکڑوں سے زائد لوگوں نے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے مولانا مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی مرحوم کے چچا ذاد بھائی یچ ایم گرین سٹی کے ڈائریکٹر قاضی حفیظ اللہ نے قارئین سے مرحوم کے حق میں مذید دعائے مغفرت ایصال ثواب کی اپیل کی ہے مرحوم کی نماز جنازہ آج 13مئی بروز جمعرات تین بجے حافظ ابرار احمد حلیمی کے اقتدا میں ادا کئے جانے کے بعد مرحوم کے آبائی وطن موضع بکولی کلاں کی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا، ،