محمد طیب ظفر ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل کے ضلع ترجمان مقرر

18

محمد طیب ظفر ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل کے ضلع ترجمان مقرر
اورنگ آباد : ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل کے تمام ذمہ داران اور عہدے داران کی ایک اہم نشست گزشتہ شام منعقد ہوئی جس میں تمام حاضرین کی اتفاق رائے سے اورنگ آباد کے نوجوان سماجی،ملی خدمت گار محمد طیب ظفر کو ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل کا اورنگ آباد ضلع پر ترجمان مقرر کرتے ہوئے نامزدگی مکتوب پیش کیا گیا۔

।                                     سرٹیفکیٹ

اس موقع پر طیب ظفر نے کہا کہ ان پر اعتماد کرتے ہوئے جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ اسے بخوبی نبھاتے ہوئے ہر طرح کا تعاون پیش کریں گے اور انسانیت کی خدمت کے لیے ہمہ وقت خدمات پیش کریں گے۔اہم میٹنگ میں موجود تمام عہدیداران نے محمد طیب ظفر کی اس نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طیب ظفر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ضلع صدر عبدالعظیم پٹیل، قاضی شکیل احمد ، فیاض خان ، شیخ سمیر احمد کے علاوہ ولڈ وومن رائٹس کونسل کے تمام اراکین موجود تھے ۔