آہ!!! مولانا وحید الدین خاں بھی داغ مفارقت دے چکے۔

42

آہ!!! مولانا وحید الدین خاں بھی داغ مفارقت دے چکے
معروف اسلامک اسکالر مولانا وحید الدین خاں مدرسۃ الاصلاح اعظم گڑھ کے فارغ التحصیل، عالم دین،مصنف، مقرر اورمفکر جو اسلامی مرکز نئی دہلی کے چیرمین، ماہ نامہ الرسالہ کے مدیر تھے اور1967ء سے 1974ء تک الجمعیۃ(دہلی) کے مدیر رہ چکے تھے۔ آپ کی تحریریں بلا تفریق مذہب و نسل مطالعہ کی جاتی تھیں۔ خان صاحب، پانچ زبانیں جانتے تھے، (اردو، ہندی، عربی، فارسی اور انگریزی) ان زبانوں میں لکھتے اور بیان بھی دیتے تھے، ٹی وی چینلوں میں آپ کے پروگرام نشر ہوتے تھے۔ مولانا وحیدالدین خاں، عام طور پر دانشور طبقہ میں امن پسند مانے جاتے تھے ۔
رب اس رمضان المبارک کے صدقے میں مغفرت فرمائے۔آمین