آہ! مفتی اعجاز ارشد قاسمی

40

آہ! مفتی اعجاز ارشد قاسمی
نوجوان عالم دین مفتی ڈاکٹر اعجاز ارشد قاسمی رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ کے انتقال کی خبر سے بہت صدمہ میں ہوں، اتنی کم عمری میں ہم سب سے جدا ہوجائیں گے کبھی سوچا بھی نہیں تہا، تین دن قبل ہی انہیں تیز بخار کی وجہ سے دہلی کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تہا لیکن اس کورونا نے مفتی صاحب کی بہی جان لے لی، مفتی صاحب سے تعلقات دارالعلوم دیوبند کے زمانے سے ہی رہا، وہ وہاں شعبہ انٹرنیٹ کے ذمہ دار رہے وہاں سے دہلی آنے کے بعد ملکی سطح پر ایک نئی شناخت اور پہچان بنائی، دہلی وقف بورڈ کے رکن بھی رہے، آپ ایک باصلاحیت نوجوان عالم دین تہے، ملی و سماجی کاموں کے علاوہ سیاسی میدان میں کافی سرگرم رہتے تھے، آپ کا وطنی تعلق مدھوبنی ضلع کے چندن سین پور سے تہا اور دہلی میں مستقل قیام پزیر تھے اللہ مرحوم کی مغفرت کاملہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرماۓ-
شاہنوازبدرقاسمی