رمضان المبارک۱۴۴۲ھ کا چاند ۲۹/شعبان المعظم مطابق12/03/2021ءکو ہونے کا امکان

45

رمضان المبارک۱۴۴۲ھ کا چاند ۲۹/شعبان المعظم مطابق12/03/2021ءکو ہونے کا امکان

(پریس ریلیز)

رویت ہلال کمیٹی ہریانہ واقع فیض العلوم خانقاہ بوڑیہ یمنانگرہریانہ کے صدر محترم،رہبر ملت حضرت الحاج پیر جی حافظ حسین احمد صاحب قادری مجددی حفظہ اللہ نے کہا کہ ماہ شعبان المعظم پورا ہورہاہے اور رمضان کا مبارک مہینہ آنے والا ہے۔

اس لئے حسبِ سابق اپیل کی گئی کہ تاریخی حساب کو صحیح اور درست رکھنے کےلئے چاند دیکھنے کا اہتمام کرکے ثواب کے حقدار قرار پائیں اس ماہ کے چاند دیکھنے کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ رمضان کا مبارک مہینہ ہے، جس کے روزے اہل اسلام پرفرض ہیں۔

حضرت نے مزید کہا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں اپنے اپنے علاقہ کی رویت ہلال کمیٹیوں اور دینی اداروں کو شہادت کے ساتھ اطلاع فراہم کرنے کا اہتمام کریں تاکہ تاریخ کے حساب میں سہولت ہوسکے اوررمضان کے روزے رکھنے کا تعین ہوسکے اس اطلاع سےکمیٹی کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد ناصر ایوب ندوی نےمطلع کیا ہے۔