انسان کو انسانیت سے دوستی کےلئے اخلاقی تعلیم بے حد ضروری: شیخ مفیض الدین الریاضی

19

 

ارریہ (اسرار عادل عالیاوی) 9 اپریل 2021 تعلیم انسان کے لئے بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے اسے حاصل کئے بغیر ایک صالح اور پر امن معاشرے کا تصور ناگریز ہے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا دارو مدار تعلیم پر ہے اور تعلیم ہی کے ذریعہ بنی نوع انسان شعور و فہم کی بلندی میں پرواز کرتا ہے اِن باتوں کا اظہارِ خیال حَسَنہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین شیخ مفیض الدین الریاضی حفظہ اللہ نے صندل پور(ارریا) کے ایک دینی و اصلاحی پروگرام میں کیا، نیز انہوں نے اپنے تاثراتی خطاب میں کہا کہ اہل علم و دانش اور انقلابی افکار کے متوالوں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے اور سماج و معاشرے میں تعلیم وتعلم کے تئیں جو تساھلی اور بے التفاتی برتی جارہی ہے اسکے سد باب کے لئے سخت گیر تحریک کی ضرورت ہے تاکہ تعلیمی پسماندگی کو روکا جاسکے۔ اسی طرح انسان کو انسانیت سے دوستی کےلئے اخلاقی تعلیم بھی بے حد ضروری ہے اسی تعلیم کی وجہ سے زندگی میں خدا پرستی ،عبادت ،محبت خلوص،ایثار،خدمت خلق،وفاداری اور ہمدردی کے جذبات بیدار ہوتے ہیں اخلاقی تعلیم کی وجہ سے صالح او رنیک معاشرہ کی تشکیل ہوتی ہے تعلیم کی اولین مقصد ہمیشہ انسان کی ذہنی ،جسمانی او روحانی نشونما کرنا ہے حصول تعلیم کےلئے قابل اساتذہ بھی بے حد ضروری ہیں جوبچوں کو اعلٰی تعلیم کے حصول میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اِس پر مسرت موقع پر مکھیا آصف عالم، ڈاکٹر نذیر حسین، طارق منیر تیمی، نعمت اللہ سلفی، حبیب الرحمٰن ندوی، مصطفیٰ کمال، شمس الضّحیٰ، ماسٹر قاسم، ماسٹر شاہجہان، وغیرہ بھی موجود تھے۔