ارریا : رحمت اللہ نے میٹرک میں حاصل کی شاندار کامیابی ، اردو میں لائے 92 نمبر ، اپنے اردو ٹیچر کا سر فخر سے کیا اونچا

32

 

ارریہ 5 اپریل (نوائے ملت) آج جیسے ہی بہار بورڈ نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کیا کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات خوشی سے جھوم اٹھے ناکام ہونے والے طلباء و طالبات مایوسی کے شکار ہوگئے ۔ جن طلباء و طالبات نے اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا ۔ اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے رحمت اللہ بن حافظ شمشاد صاحب چکنی بھی شامل ہے ۔ جنہوں 403 نمبرات حاصل کرکے والدین کے ساتھ ساتھ اپنے ضلع و گاؤں کا نام روشن کیا ۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس بچے نے اردو میں 92 نمبر لاکر اپنے استاد کا سر فخر سے اونچا کردیا ۔
بہت خوشی کی بات ہے ۔آپ کو بتادیں کہ رحمت اللہ کے والدین اور رشتہ داروں نے بچے کی اس بڑی کامیابی پر ڈھیر ساری مبارکبادی پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔