حضرت امیر شریعت کی نماز جنازہ کل خانقاہ رحمانی مونگیر میں ادا کی جائے گی

13

حضرت امیر شریعت کی نماز جنازہ کل خانقاہ رحمانی مونگیر میں ادا کی جائے گی
پٹنہ۔ ۳؍اپریل: (نمائندہ خصوصی)
امیر شریعت بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ وجنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ حضرت مولانا محمد ولی رحمانی قضائے الہیٰ سے آج دوپہر ڈھائی بجے انتقال کرگئے۔ انا للہ واناالیہ حضرت والا کی طبیعت گزشتہ کئی دنوں سے ناساز تھی، پٹنہ میں زیر علاج تھے آج صبح انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیاگیا تھا لیکن جانبر نہ ہوسکے اور دارفانی سے دار بقاء کی جانب کوچ کرگئے۔ نائب امیرشریعت مولانا محمد شمشاد رحمانی کے مطابق حضرت کی نماز جنازہ کل ۱۱؍ بجے دن میں خانقاہ رحمانی مونگیر میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حضرت امیر شریعت ہندوستانی مسلمانوں کے عظیم قائد، بے باک لیڈرتھے انہوں نے قوم مسلم کی فلاح وبہبودکے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی-
شاہنوازبدرقاسمی