حیدرآباد میں پولیس انسپکٹر نے ایک خاتون کے ساتھ کیا غلط برتاو

29

حیدرآباد 18 اگست (روزنامہ نوائے ملت) حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمارنے اسپیشل برانچ سے وابستہ انسپکٹر کے چندر کمار کو معطل کردیا ہے۔ کمشنر نے کہا انسپکٹرپولیس کا طرز عمل ایک خاتون کے ساتھ غلط رہا ہے۔

قبل ازیں وہ اسٹیشن ہاوز آفیسرفلک نما کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک خاتون نے سٹی پولیس کے اعلی حکام سے  انسپکٹر کے خلاف شکایت کی تھی۔ کمشنرپولیس نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔