نوادہ کے سبھی تھانے میں امن کمیٹی کی بیٹھک ہوئی، ہولی اور شب برات کو لیکر محکمہ سخت۔۔۔

16

 

(نوادہ) محمد سُلطان اختر

 ننوادہ ضلع کے تحت سبھی تھانوں میں بدھ کے روز سبھی تھانہ کے احاطے میں امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی،موصولہ اطلاع کے مطابق دھمول تھانہ،رجولی تھانہ،وارث علی گنج تھانہ،بالخصوص ہسوا تھانہ میں بیٹھک ہوئی، ھسوا تھانہ کے انچارج راجیو پٹیل ، اور بلاک کے افسر نتیش کمار کی صدارت میں بیٹھک ہوئی،

سماجی کارکن اور نمائندے جیسے وارڈ کونسلر اشوک چودھری ، بی جے پی رہنما پون کمار گپتا ، سابق چیف بنود کمار ، ایم او نانھو ، پی اے سی ایس صدر جتیندر کمار ، وارڈ کونسلر گیا پرساد ، دونا پنچایت کے مکھیا رامانوج کمار ، وارڈ کونسلر سمبھو شرما ، سابق چیئرمین مین دلیپ کمار ، وارڈ کونسلر منوج یادو ، وارڈ ممبر سنجے کمار ورما ، اور پنچایتوں کے سرپنچ سبھی موجود تھے۔تمام عہدیداروں نے میٹنگ میں موجود ممبروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سب کو ہولی اور شب برات میں ہر بلاک علاقے میں باہمی بھائی چارہ بنانا ہے۔ براہ کرم آپسی بھائی چارہ بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
اس کے ساتھ ہی عہدیداروں نے عوامی مقامات پر ہولی ملن کی تقریبات جیسے ہجوم پروگراموں پر پابندی عائد کرنے کے لئے رہنما خطوط جاری کیں ، ایسی صورتحال میں ریاستی حکومت کی جانب سے امن و امان کے حوالے سے متعدد رہنما خطوط جاری کی گئی ہیں۔ ان ہدایات کی بنیاد پر ہولی ، شب برات کا تہوار منایا جانا ہے۔ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ لوگوں کو کورونا انفیکشن کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے ہجوم سے بچنا بچانا ہے۔ کوویڈ ۔19 وغیرہ سے متعلق ضروری حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کی ہدایت دینی ہے۔ شرارتی عناصر سے آگاہ کرنا ہے تاکہ احتیاطی کارروائی کی جا سکے،