حضرت مولانا قاضی محمد انظار عالم صاحب قاسمی کوقاضی محمد عاصم قاسمی کی مبارکبادی

30

امارت شرعیہ بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ بہار کے مرکزی دارالقضاءکےقاضی شریعت حضرت مولانا قاضی عبد الجلیل صاحب قاسمی نوراللہ مرقدہ کی رحلت کے بعد حضرت مولانا قاضی محمد انظارعالم صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ کومرکزی دارالقضاء کا قاضی شریعت نامزد کیا گیا ھے ، اس موقع سے مدرسہ اشرفیہ عربیہ پوھدی بیلا وایا گھنشیام پور ضلع دربھنگہ کے ناءب ناظم وقاضی شریعت معروف عالم دین حضرت مولانا قاضی محمد عاصم صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ نے خوشی ومسرت کا اظہار کیا ہے اور حضرت قاضی صاحب کو مبارکباد پیش کی ھے ، دوران گفتگو قاضی موصوف نے یہ بھی کہا کہ حضرت مولانا قاضی محمد انظارعالم صاحب قاسمی صالح وباصلاحیت عالم دین اوربابصیرت قاضی شریعت ھیں ، آپ نہایت خوش وضع ،خوش خلق اور خوش لہجہ ھیں ،ھر شخص سے نہایت اخلاق اور تواضع کے ساتھ پیش آتے ھیں ،عرصہ دراز سے مرکزی دارالقضاء میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں نیز کافی تعداد میں حضرات قضاہ آپ سے تربیت لے کر ملک کے دوسرے دارالقضاء کے پلیٹ فارم سے دینی ،ملی اورسماجی مسائل کے حل کے لیے مصروف عمل ہیں،باری تعالیٰ عافیت کے ساتھ آپ کے سایہ کو دراز کرے اور آپ کی خدمات جلیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے