جمعیت      علماءبیسہ   بلاک کے ذمہ داران کی ایک اہم نششت منعقد .

20

پورنيه8 مارچ /2021 عیسوی / بروز جمعرات_ بیسہ بلاک کے روٹا ہاٹ میں واقع حاجی ناہید غنی صاحب کی آفس سے متصل ایک ہال میں بلاک کے سرپرست محترم جناب مولانا عبدالجبار صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں جمعیت علمائے بیسہ کے ذمہ داران کی مستقبل کے عزائم کے حوالے سے ایک اہم نشست منعقد ہوئی ، جس میں مختلف پنچایتوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ دارانِِ جمعیت نے شرکت کی اور قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اپنی بیش قیمت آرا کا اظہار فرمایا ، چنانچہ مجلس میں شریک جمعیت علماءِ ضلع پورنیہ کے جنرل سکریٹری جناب مولانا ابوصالح صاحب قاسمی مدظلہ نے جمعیت کے اغراض و مقاصد سے حاضرین مجلس کو روشناس کراتے ہوئے مستقبل کے عزائم کے حوالے سے مفید مشوروں سے نوازا ، اسی طرح مجلس میں شریک دیگر ذمہ داران نے بھی اپنی اپنی باتیں رکھیں اور قوم و ملت کی زبوں حالی کے مختلف اسباب اور ان کے تدارک پر اپنی مفید رایوں کا اظہار کیا ، اخیر میں جمعیت علماء بیسہ بلاک کے صدر محترم جناب حاجی ناھید غنی صاحب مدظلہ نے جمعیت علمائے ہند کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی قیمتی باتیں رکھی اور بلاک سطح پر جمعیت کی تقویت کے لیے اپنے حوصلے اور عزم کا اظہار فرمایا، انہوں نے فرمایا کہ ہماری قوم میں مختلف مسائل ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے، اور انشاءاللہ قوم کی فلاح و بہبود کیلئے میں ہر موقع پر اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا اور بلاک سطح پر جمعیت کی تقویت کیلئے ہرممکن کوشش کروں گا ، نیز انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے غریب نواز چوک میں واقع اپنی نئی مارکیٹ میں جمیعت بیسہ ہلاک کی آفس کے لیے ایک کمرہ کے تعین کا اعلان بھی فرمایا – اللہ ان کے حوصلے کو قبول فرمائے – صدارتی خطاب کے بعد دعا ہوئی اور درج ذیل عزائم پر حاضرین مجلس کا اتفاق ہوا

1 ماڈل مکتب کا قیام (جس پر انشاءاللہ جلد ہی عمل درآمد ہوگا)
2 مسجدوار اصلاح معاشرہ پروگرام پر زور
3 کوچنگ سینٹروں میں پڑھنے والے مسلم بچے اور بچیوں کی قرآنی تعلیم کے لئے لائحہ عمل
4 مردود زمانہ، خبیث وسیم رضوی کی خباثت پر ذرائع ابلاغ و اخبارات میں مذمتی بیانات کا اجرا

درج بالا امور پر عمل درآمد کے لئے جمعیت علماء بیسہ بلاک کے ذمہ داران – الحمد للہ – پُر عزم ہیں، اللہ ارکان جمعیت کو قوم و ملت کی خدمت کا بلند حوصلہ اور اجر عظیم نصیب فرمائے.

راقم الحروف : عبدالغنی قاسمی
جنرل سکریٹری جمعیت علماء بیسہ بلاک /ضلع پورنیہ /بہار