ڈرائیور کو بائیک چلانا مہنگا پڑ گیا

19

ارریہ : آج صبح کرساکاٹا، مراتی پور درگامندر کے سامنے میڈلا اسکول کے قریب موٹر سائیکل سے ٹھوکر لگی ۔جس سے چار افراد بری طرح سے زخمی ہوگئے۔

اسی وقت مقامی لوگوں نے جلد سے جلد کرسا کانٹا ہسپتال روانہ کیا تاکہ سبھی کی جان بچ سکیں ۔

ڈاکٹراوپی پنڈت نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار عبدالقادرکو کافی گہری چوٹ آئی ہے ان کے بہترعلاج کے لئے ارریہ صدر ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی یہ بھی بتیا کہ اب تک جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔