تقسیم کی سیاست کو بے نقاب کرکے ایس ڈی پی آئی کیرلا میں اپنی طاقت ثابت کرے گی۔ پی۔ عبدالمجید فیضی 22امیدواروں پر مشتمل ایس ڈی پی آئی کی پہلی فہرست جاری

20

تقسیم کی سیاست کو بے نقاب کرکے ایس ڈی پی آئی کیرلا میں اپنی طاقت ثابت کرے گی۔ پی۔ عبدالمجید فیضی
22امیدواروں پر مشتمل ایس ڈی پی آئی کی پہلی فہرست جاری
تروننت پورم۔(پریس ریلیز)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کیرلا شاخہ کے ریاستی صدر پی عبدالمجید فیضی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی ریاست میں تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ ‘تقسیم کی سیاست کے خلاف عوامی متبادل ‘کے نعرے کے تحت اسمبلی انتخابات میں اپنی طاقت کا ثبوت دے گی۔ وہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے 22امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی کیرلا میں ایک انوکھا سیاسی ماحول پیدا ہوا ہے۔ اس سے پہلے سیاسی پارٹیوں کے خیالات اور پالیسیوں پر چرچا ہوتا تھا۔ حکومت کی پانچ سالہ حکمرانی، ناکامیوں اور بدعنوانی پر بحث و مباحثہ ہوتا تھا۔لیکن اس بار انتخابی میدان میں ترجیحات بدل گئی ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کا انتخابی منشور، انتخابی تقاریر، انتخابی حکمت عملی سیکولر نظریہ سے نہیں چلائی جارہی ہیں۔ یہاں تک کہ سیکولر پارٹیاں بھی نرم ہندوتوا کی سیاست کررہی ہیں۔ سیکولرازم پر بھروسہ رکھنے والے مایوس ہیں کہ بائیں بازو اور دائیں محاذ بی جے پی کے تصور کردہ نفرت انگیز سماجی تقسیم میں اپنا ہر ممکن تعاون کررہے ہیں۔ جو ملک کو تباہ کررہا ہے۔ بے روزگاری، ہزاروں بے گھر خاندان کے مسائل، انفراسٹرکچر ڈویلپمنت اور ریاست کے مختلف حصوں میں ہونے والے امتیازی سلوک پر بات نہیں کی جارہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی ان مسائل پر بات کرتی ہے اور اس کے ساتھ پارٹی فاشزم کے خلاف جمہوری جدوجہد کرے گی۔
ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر پی عبدالمجید فیضی نے 22امیدواروں کے نام اورانتخابی حلقہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وماناپورم اسمبلی حلقہ سے اجمل اسماعیل، چاڈایا منگلم سے شرافت مللم، چاورا سے جانسن کنداچیرا، کروناگاپللی سے اڈوکٹ ثمیہ نجیب، رننی سے اشرف چنکاپارا، امبل پوژا سے ایم ایم طاہر، پیرمباؤر سے اجمل کے مجیب، کنناتناڈ سے کرشنن ارناکل، کلماسیری سے وی ایم فیصل، الوا سے رشید اڈیاپورم، کنم کولم سے وی ایس ابوبکر، منالور سے فیصل ابراہیم، کیپامنگلم سے ایم کے شمیر، گروارور سے اشرف واڈاکٹ، پٹامبی سے ایس پی امیر علی، پننانی سے انور پیانجی، نیالمبور سے بابومنی کانوراکنڈو، وڈاکرا سے مصطفی پلیری، ناڈاپورم سے ناصر پیروڈ، کننامنگلم سے واحد چیرویٹا، کننور سے شمس الدین مولوی اور تریکریپور سے لیاقت علی ایس ڈی پی آئی امیدوار ہونگے۔ عبدالمجید فیضی نے کہا کہ پارٹی تمام ممکنہ انتخابی حلقوں میں مقابلہ کرے گی اور اگلے مرحلے میں مزید امیدواروں کا اعلان کرے گی۔ پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری رائے اراکل مریاستی سکریٹری پی آر سیاد، ریاستی کمیٹی ممبر پی آر کرشنن کٹی اور تروننت پورم ضلعی صدر سیاد کنڈالا موجود رہے۔