مرحوم حسین میاں خطیبوں صاحب کے لئے دعائیہ نشست

42

مرحوم حسین میاں خطیبوں صاحب کے لئے دعائیہ نشست

ڈیوس( DEWS) کے زیراہتمام سماجی، تعلیمی و سیاسی شخصیت مرحوم جناب حسین میاں خطیب صاحب کے لئے دعائیہ نشست کا انعقاد بر روز جمعہ 5 مارچ 2021 بعد نماز مغرب مصدر ملا جی صاحب کے دولت کدہ پر کیا گیا تھا۔
دوبئی سے تشریف فرما نظیر ہرزک صاحب کو دعائے نشست کا امیر بنایا گیا تھا۔ تلاوت کلام پاک جناب شمیم چوگلے صاحب نے کی۔ کرونا ہدایات کا خیال رکھتے ہوئے چنندہ افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر وسیم پھوپلونکر، حسن وانگرے، کمال مانڈلیکر، باوا چوگلے، منظور ناڈکر، عبدالرحمن پٹیل، مہتاب شیخ، ہارون ٹکلے، لیاقت قادری، عبدالکریم کروے، شمیم چوگلے، ابراہیم قادری، مصدر ملا جی، دلاور چوگلے، نوشاد پٹیل، غلام چرفرے اور مشتاق انتولے صاحب نے خصوصی طور پر شرکت فرما کر فردأ فردأ اظہار خیال پیش کیا اور اپنے دعائیہ کلمات سے نوازہ۔ کئی افراد حسین میاں خطیب صاحب کے اوصاف سن کر اشکبار ہوگے ۔
مرحوم حسین میاں خطیب صاحب ڈیوس( DEWS) کے چیف کو آڈینیٹر تھے۔ اب ان کی زمیداری جناب منظور ناڈکر صاحب کو سونپی گئی ہے۔ مرحوم ڈاکٹر امتیاز کونڈکری صاحب اور ایڈوکیٹ شکیل قاضی صاحب کے لئے بھی خصوصی دعائے مغفرت کی گئی۔ صدر مجلس جناب نظیر ہرزک صاحب کے صدارتی خطبہ و دعائیہ کلمات پر مجلس کا اختتام ہوا۔ کمال مانڈلیکر نے سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض اخلاق ناگوٹھنے نے ادا کیئے۔عشائیہ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

اخلاق ناگوٹھنے صدر ڈیوس (DEWS)