آزادی کے سات دہائیوں بعد بھی بگڈھرا پنچایت کا گمہریا گاؤں ترقی سے کوسوں دور

54

ارریہ (معراج خالد)روزنامہ نوائےملت
گزشتہ شب جوکی ہاٹ رکن اسمبلی شہنواز عالم بگڈھرا پنچایت کے گمہریہ گاؤں دورہ کرنے پہنچے جہاں عوام اپنے مسائل ان کے سامنے رکھ کر ان کو حل کرنے کا مطالبہ کیا بتاتے چلیں 600 گھروں کی آبادی والا یہ گاؤں سرکاری و غیر سرکاری اسکول سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ آنگن باری مرکز سرکاری راشن دکان سڑک بیت الخلاء جیسی بنیادی سہوليات سے بھی محروم ہے

اسی کے پیش نظر نوجوانان گمہریا کی نو تشکیل شدہ فعال تنظیم "یوتھ کمیٹی گمہریا” نے رکن اسمبلی کو گاؤں میں آنے کی دعوت دی اور گاؤں کے مسائل سے انہیں روشناس کروایا مسٹر شہنواز عالم نے کہا کہ بہت جلد گاؤں کے حالات بدلیں گے ہم آپ کی ہر پریشانیوں پر اترنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں جہاں تک ممکن ہو سکے گا ہم آپ کے مسائل کو حل کریں گے اس موقع پر پی بی این لائیو نیوز کے معروف صحافی علامہ غزالی و دینک بھاشکر کے صحافی شمشاد باغی سماجی کارکن نیاز احمد،مولانا شعیب مظاہری، مولانا عبدالباری مظہری ، معیز الہی ثاقب، حافظ جسیم الدین، حافظ ابصار، حافظ دانش قمر ،عبداللہ حسینی، اکبر علی،کے علاوہ خواتین وبزرگ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی