ڈائریکٹر نشی کانت کامت کا انتقال

33

بالی ووڈ کو درشیم اور مداری جیسی فلمیں دینے والے ڈائریکٹر نشی کانت کامت کا انتقال ہوگیا ہے ۔ اسپتال نے اپنی جانب سے بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی ہے ۔ اسپتال نے ایک طویل بیان میں بتایا کہ نشی کانت کامت کو لیور کی پریشانی تھی ۔ آج سہ پہر چار بج کر چوبیس منٹ پر ان کا انتقال ہوگیا ۔ نشی کانت کامت نے درشیم کے ساتھ ہی فورس ، مداری ، راکی ہینڈسم اور ممبئی میری جان جیسی فلموں کا بھی ڈائریکشن کیا ۔ آج صبح سے ہی سوشل میڈیا پر ان کی موت کی خبریں آرہی تھیں ، لیکن بعد میں اس کی تردید کرکے بتایا کہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں لیکن اب اے آئی جی اسپتال نے اس کا اعلان کردیا ہے ۔

 

نشی کانت کامت کے بارے میں اے آئی جی اسپتال کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 31 جولائی کو نشی کانت کامت کو اسپتال میں لایا گیا تھا ۔ انہیں بخار کی پریشانی تھی ۔ لیکن جانچ کے بعد پتہ چلا کہ وہ گزشتہ دو سالوں سے لیور سیروسس سے متاثر تھے ۔ اس کی جانکاری ہوتے ہی ان کو اینٹی بایوٹکس و ضروری دوائیں دی جانے لگیں ۔ اس سے ان کی حالت میں بہتری آئی ، لیکن بعد میں ان کی حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں بھرتی کردیا گیا ۔ گزشتہ کل سے ان کی حالت مسلسل بگڑتی گئی ۔ آج سہ پہر چار بج کر چوبیس منٹ پر انہوں نے اخری سانس لی ۔

ڈائریکشن کے ساتھ ہی نشی کانت اداکاری میں بھی اپنا ہنر دکھا چکے ہیں ۔ وہ مراٹھی سمیت بالی ووڈ فلموں میں بھی اداکاری کرچکے ہیں ۔ نشی کانت نے مراٹھی فلموں سے ڈائریکشن کی شروعات کی تھی ۔ نشی کانت کے ڈائریکشن میں بنی پہلی فلم کا نام ڈونببلی فاسٹ ہے ، جو سال 2005 میں ریلیز ہوئی تھی ۔