15/اگست 2020ءکے موقعہ پر فیض العلوم خانقاہ بوڑیہ میں پرچم کشائی ہوئی۔

42

15/اگست 2020ء کے موقعہ پر فیض العلوم خانقاہ بوڑیہ میں ادارہ کے رئیس محترم، رہبر ملت حضرت الحاج پیرجی حافظ حسین احمد قادری مجددی حفظہ اللہ کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔

اس موقعہ پر حضرت پیر صاحب نے فرمایا کہ آج کا دن ہمارے ملک عزیز کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس دن انگریزی سامراج، ظلم واستبداد اور ان کے جابرانہ تسلط سے 15/اگست1447ء آزادی نصیب ہوئی تھی جس کے لئے ہمارے بڑوں نے بزرگوں نے لاکھوں کی تعداد میں اپنی جانیں قربان کیں، ماؤں بہنوں بیٹیوں کا سہاگ لٹا بچے یتیم اور لاوارث ہوئے املاک تباہ ہوئیں تب جاکر آزادی کی سانس میسر آئی۔

ضرورت ہے کہ ہم اپنی تاریخ سے واقف ہوں اوروں کو واقف کرائیں اور ملک کی حفاظت کریں اس کی سالمیت کو پروان چڑھائیں، یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دیں۔

اس موقعہ پر عزیزین محمد ابصار وعبدالرحمن نے راشٹریہ گیان پڑھا اور قاری محمد محسن راہی نے سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا ترانہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض مفتی محمد ناصر ایوب ندوی نے انجام دئے۔
حضرت پیر صاحب نے پورے عالم میں امن وامان، چین وسکون کےلئے دعاء فرمائی،خاص طور سے کرونا وائرس اور ہرطرح کی بیماریوں کے خاتمہ کی دعاء کی گئی۔

واضح ہوکہ اس موقعہ پر حکومتی گائیدلائن کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے، سوشل ڈسٹنسنگ، ماسک، سنی ٹائیزر، کا خاص خیال رکھا گیا۔