مظفرپور کے مصراولیاء میں حالات پھر کشیدہ

21

*مظفرپور کے مصراولیاء میں حالات پھر کشیدہ:*
*فرقہ پرست عناصر کی غنڈہ گردی اور پولیس کی یکطرفہ کارروائی سے مسلمان پریشان*
*بہار کے اعلی حکام کی ہدایت کے باوجود خاطی پولیس افسران کے خلاف کاروائی اور حالات کو مکمل کنٹرول کرنے میں ضلع انتظامیہ ناکام*

شاہنوازبدرقاسمی
مظفرپور کے مصراولیاء میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو مزید ہوا دینے کیلئے فرقہ پرست عناصر پھر سرگرم ہوگئے ہیں،آج دوپہر آرایس ایس کے کئی کارکنان بھگوا جھنڈے کے ساتھ مسلم محلوں میں داخل ہو کر نعرے بازی کی اور اور دھمکی دی، جس کے بعد ایک مرتبہ پہر ماحول کشیدہ ہوگیا اس وقت بڑی تعداد میں پولیس کی موجودگی ہے لیکن پولیس کی طرف سے یکطرفہ کارروائی کے بعد علاقائی مسلمانوں میں خوف زدگی اور غم وغصے کا ماحول ہے،جن بے قصور مسلم نوجوانوں کی گرفتاری ہوئی ہے ابہی تک ان کی رہائی نہیں ہوئی ہے،مسلسل مسلم راہگیروں کو ہراساں کرنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں، اس علاقے کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پولیس کی ملی بھگت سے کچھ لوگ منظم طریقے سے اس علاقہ میں فساد کرانے کی تیاری کررہے ہیں جو بیحد تشویش ناک ہے_
ویڈیو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں
مصراولیاء فرقہ وارانہ کشیدگی کی خبر عام ہونے کے بعد بہار کے اعلی حکام کی طرف سے قصور وار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی اور ماحول کو مکمل کنٹرول کرنے کی یقین دہانی بھی کی گئی تھی لیکن ابھی تک اس کا کوئی اثر نہیں ہے_