ارریہ بسٹوریہ پنچایت کے مکھیا توحید عالم اور گاؤں کے چند دانشوران مل کر منایا جشن یوم آزادی

31

ارریہ (روزنامہ نوائے ملت) رانی گنج بلاک میں بسٹوریہ پنچایت ڈومریا گاؤں کے مکھیا توحید عالم صاحب اور گاؤں کے چند ممبران و دانشوران کے ساتھ ١٥ اگست 2020 کا جشن آزادی انتہائی احتیاط کے ساتھ منایا گیا۔

جشن یوم آزادی کے اس موقع پر جناب ڈاکٹر نوشاد صاحب، جمیل احمد رحمانی صاحب اور اسماء پبلک اسکول کے ڈائریکٹر شاہنواز عالم صاحب، جناب محمد واصل صاحب، روزنامہ نوائے ملت کے ایم ڈی عقیل ندوی صاحب اور گاؤں کے چند دانشوران ملت نے بھی حصہ لے کر آزاد ہندوستان ہونے کا ثبوت پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق مکھیا توحید عالم صاحب کی جانب سے احتیاطی پہلو کو برقرار رکھتے ہوئے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔