مجلس اتحاد المسلمین ضلع پنچایت اور اسمبلی انتخابات میں پارٹی نمائندگان کو دھن گھٹا ممبراسمبلی سیٹ پر پوری مظبوطی سے اتارے گی

26

 وحید احمد خان،  دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر 3جنوری  ( عقیل احمد خان)

آج ملک میں جس طرح کے حالات ہیں ہر آدمی پریشان ہے،اور غریب مزدور اور کسان پریشان حال ہے،ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور کسان ملک کی راجدھانی دہلی کی سرحدوں پر امن کے ساتھ مظاہرہ کررہے ہیں اور حکومت اس مظاہرے کو دبانے اور کچلنے اور ان کو پریشان کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،اور ایسی تیاری کررہے ہیں جیسی جنگ کی ہوتی ہے،ایسے ماحول میں کسانوں کے پاس بجلی پانی کی بڑی دقت ہورہی ہے اور ہر طرح سے ان کو پریشان کیا جارہا ہے، لیکن ملک کا کسان کسی بھی طرح جکھنے والا نہیں ہے،

مذکورہ خیالات کا اظہار مجلس اتحاد المسلمین پارٹی ممبر اسمبلی حلقہ دھن گھٹا سنت کبیر وارڈ نمبر 30 ضلع پنچائت عہدہ کے قد آور لیڈر وحید احمد خان نے کہی انہوں نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین اسمبلی انتخابات میں اور پنچایت انتخاب میں پوری قوت اور طاقت کے ساتھ ممبر اسمبلی سیٹ دھن گھٹا میں لڑے گی اور اس کی تیاریاں زوروں پر ہے،اور لوگوں کے رجحانات بھی اس کی طرف بڑھ رہے ہیں،اور مجلس کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے غریبوں اور مظلوموں کی آواز ہر موقع پر اٹھائی ہے اور ملک کی سیکولر عوام اور کمزور طبقہ مجلس سے کافی متاثر ہے،اور مجلس کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں ، وحید احمد خان نے عوام اور پارٹی کارکنان سے اپیل کی ہے کہ لوگ عوام میں بیداری لائیں اور مجلس کے پیغام سے لوگوں کو روبرو کراتے رہیں