مکھیا اظہرالدین کے انتقال پر کل ہوگی تعزیتی نشست

31

ارریہ بلاک بوچی پنچایت کے مکھیا اظہرالدین کے انتقال پر مدرسہ اسلامیہ بوچی میں آئندہ کل ۱۶ اگست بروز اتوار صبح ۹ بجے ایک تعزیتی نشست رکھی گئی ہے اس کی جانکاری دیتے ہوئے ایم آئی ایم ارریہ بلاک کے صدر حافظ جسیم الدین حسامی نے نامہ نگار سے کہا مرحوم سیاسی اور سماجی اعتبار سے بہت رحم دل اور نیک انسان تھے-

 

وہ فی الوقت تیسری دفعہ بطور مکھیا نامزد ہوئے اور پندرہ سالہ سیاسی خدمات میں انہوں نے جہاں مدارس اور مکاتب کا جال بچھایا وہیں غرباء و مساکین کی مدد میں بھی پیش پیش رہے اُن کی اِنہیں خدمات نے اُنہیں مرنے کے بعد بھی زندہ رکھا ہے-

 

انہوں مزید اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس تعزیتی نشست میں بین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب مولانا عبداللہ سالم قمر چترویدی بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائیں گے جبکہ علاقائی علماء و ائمہ ان کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالیں گے انہوں نے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے-