جوکی ہاٹ ایم ایل اے شاہنواز عالم نے جمعرات کو پٹنہ میں وزیر اعلی نتیش کمار اور آبی وسائل کے وزیر وجئے کمار چودھری سے ملاقات کی

28

ارریہ جوکی ہاٹ ایم ایل اے شاہنواز عالم نے جمعرات کو پٹنہ میں وزیر اعلی نتیش کمار اور آبی وسائل کے وزیر وجئے کمار چودھری سے ملاقات کی اور سڑک کی چوڑائی اور ندی کٹاؤ کے معاملات پر ایک تحریری طور پر پیش کیا۔


جوکی ہا ٹ بلاک کو پورنیہ بارڈر سے ملانے والی سڑک کی چوڑائی سے علاقے کے لاکھوں افراد مستفیض ہوں گے۔ نیز بکرہ ، کنکئی اور پینر پر بھی بولڈر ڈیم کے قیام سے پچاس ہزار اور لاکھوں ہیکٹر رقبے کی قابل کاشت رقبے کی آبادی کو بچایا جاسکتا ہے۔