مدرسہ احمدیہ کریمیہ مصر اولیا اورائی مظفر پور میں خوب جوش و خروش کے ساتھ یوم جمہوریہ تقریب منائی گئی

22

مظفر پور روزنامہ نوائے ملت (27 جنوری 2021 ء)

ملک کے بہترویں یوم جمہوریہ کے سنہرے موقع پر مدرسہ احمدیہ کریمیہ مصراولیا اورائی مظفرپور بہار میں حسب سابق خوب جوش وخروش کے ساتھی یوم جمہوریہ تقریب منائی گئی،صبح ساڑھے 8/بجے مدرسہ کے احاطہ میں جناب مولانا حافظ طفیل اخترصاحب معاون ناظم مدرسہ کے ہاتھوں پرچم کشائی ہوئی،ترنگا فضاء میں لہراتے ہی تالیوں کی گرگراہٹ سے مدرسہ کا پورا احاطہ گونج اٹھااور ٫٫سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا،،کی آ واز فضاء میں گونج اٹھی،اس موقع پر مدرسہ احمدیہ کریمیہ کے طلبہ نےیوم جمہوریہ،مجاہدین آ زادی کی خدمات ،حب الوطنی اور قومی یکتا پر مشتمل عمدہ نظم سناکر اور مکالمہ پیش کرکے مجاہدین آ زادی کو خراج عقیدت پیش کیا،نیز طلبہ نے جمہوریت اور آئین کے تحفظ کی ضرورت واہمیت پرتقریریں کیں،اس موقع پر جناب مولانا بلال احمد رحمانی صاحب نے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ ملک ہندوستان مکمل دوسوسال کی طویل جدو جہد کے بعد انگریزوں کے چنگل سے آزاد ہو ا،ہمارے بزرگوں نے جانوں کا نذرانہ پیش فرماکر اوراپنا سب کچھ لٹا کر اس ملک کو آ زاد کرایا ،اگر ہمارے اکابر ملک کی آ زادی میں حصہ نہ لیتے تو شاید یہ ملک آ زاد نہ ہوتا،یہ ملک ہمارا ہے اسلیے اسکے جمہوری دستور کی حفاظت ہم ہر سطح پر کرینگے، اس موقع پر ہمیں یہ عزم کرنا چاہیے کہ ہم اپنی قوت سے ،اپنے زبان و قلم سے،اپنے ذہانت وذکاوت سے اور اپنے جان ومال سے اس ملک کی اوراسکے آ ئین کی حفاظت کرینگے اس موقع پر مولانا امتیاز ،مولانا طفیل اختر،ماسٹر فخر عالم نے بھی اظہارِ خیال فرمایا-اس موقع پر تمام شرکا ء کے درمیان مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں-