سمر یا واں ۔ سنت کبیر نگر جن وکاس ویلفئر فاؤنڈیشن نے انسانی ہمدردی کی بہترین نظیر پیش کی ہے۔جسکی ہر طرف تعریف اور ستائش ہو رہی ہے۔
سنت کبیر جن وکاس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ممبئی میں حادثے کے دوران زخمی ہونے والے غریب نوجوان کے علاج معالجے کے لئے اہل خانہ کو دس ہزار روپیے کی مالی اعانت فراہم کی گئی ہے۔ یہ فاؤنڈیشن معاشرتی سماجی ،تعلیمی،اصلاحی اور عوام سے وابستہ دیگر امور پر آواز اٹھانے اور غریب طبقات کی مدد کے لئے کو شاں ہے۔

فاؤنڈیشن کے کار گزار صدر اخلاقی احمد خان، جنرل سکریٹری سید فیروز اشرف کی سربراہی میں ٹیم کے ذمہ دار ممبران تھانہ مہولی کے علاقہ ترییاپر گاؤں کے رہائشی ریاض الدین کے گھر پہنچے اور یقین دلایا کہ زخمی نوجوان کے علاج معالجے میں دس ہزارروپے کی مالی مدد کی جائے گی۔ ضرورت پڑنے پر مزید مدد فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ممبئی میں مسٹر عارف ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے ، زخمی نوجوان کے والد کی مالی حالت ان کے مناسب علاج میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی ، جس کے بعد سوشل میڈیا سے اطلاع ملنے پر فاؤنڈیشن کی ٹیم تریا پور گاؤں پہنچی اس حادثے کے شکار زخمی نوجوان کے خاندان کی مالی مدد کرتے ہوئے معاشرے کو انسانیت کی تعلیم دی۔

 

اس موقع پر کار گزار صدر اخلاق احمد خان نے کہا کہ یہ ایک چھوٹی سی مدد ہے ، مستقبل میں کنبہ کی ضرورت پڑنے پڑ بھر پور مدد کی جائے گی۔
اسی دوران جنرل سکریٹری سید فیروز اشرف نے کہا کہ مدد کے طور پر زخمیوں کے لواحقین کو 10،000 روپے کا چیک دیا گیا ہے۔اس دوران
مبین خان اشفاق احمد مفتی افروز وغیرہ موجود تھے۔ یہ اطلاع ظفیر کرخی نے دی ہے۔