آپ محنت کریں!

7

زندگی میں بہت سارے لوگ آگے بڑھنا چاہتے ہیں آسمانوں کی بلندیوں کا پرواز کرنا چاہتے ہیں ۔زندگی میں کچھ الگ اور بڑا کرنا چاہتے ہیں سنگھرس کے میدان کا سکندر بننا چاہتے ہیں ۔لیکن وہ زندگی کی دوڑ دھوپ میں ناکام ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔اس لئے کہ انہیں حوصلہ نہیں ملتا ہے ۔ان کی صلاحیتوں اور جدوجہد کی قدر نہیں ہوتی ہے انہیں آگے بڑھانے کے بجائے انکی ٹانگ کھینچنے کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ حوصلہ شکنی کے بجائے، حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ معاشرے کے اندر نئی لیڈر شپ اور نئی قیادت جنم لے سکے، دنیاں میں بہت سارے لوگ ایسے ہیں جنہیں آپکی خوشی ۔اچھی نہیں لگتی ہے

جنہیں آپکی کامیابی اور ترقی دیکھنا پسند نہیں ہے۔

یادرکھیں….!

ان سب چیزوں کی کوئی حقیقت نہیں جب اللہ کسی کو نوازنا چاہتا ہے، کسی پر اپنی انعامات کی بارش کرنا چاہتا ہے ۔تو اسے دنیاں کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی ہے ۔

ان سب چیزوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ۔آپ آگے بڑھے کامیابی و کامرانی آپکی قدم چومے گی ۔

محمد جعفر ارریاوی ۔