سماجی کارکن و سیاسی رہنماچودھری رفاقت حسین اور حافظ مدثر عالم ایس ڈی پی آئی میں شامل ہوئے

20

سماجی کارکن و سیاسی رہنماچودھری رفاقت حسین اور حافظ مدثر عالم ایس ڈی پی آئی میں شامل ہوئے

نئی دہلی۔(روزنامہ نوائے ملت)۔ میرٹھ ضلع کے سینئر سماجی کارکن اور نیشنل لوک تانترک پارٹی کے رہنما چودھری رفاقت حسین اور ہاپور ضلع کے سینئر سماجی کارکن اور آزاد سماج پارٹی کے سینئر رہنمااور ضلع ہاپور کے آئی ایم انٹر کالج کے منیجرحافظ مدثر عالم نے آج نئی دہلی میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے مرکزی دفتر میں پارٹی کے قومی صدر ایم کے فیضی سے ایس ڈی پی آئی کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے قومی ورکنگ کمیٹی رکن ڈاکٹر نظام الدین خان اور مغربی اترپردیش کے کوآرڈنیٹر معید ہاشمی موجود تھے۔