تعلیمی معیار کا تقابلی پروگرام، مسجد بیت الحمد ڈومریا 17 جنوری کی شام منعقد ہوا

27

ڈومریا، ارریہ — تعلیم سے متعلق ڈومریا کے بچے اور بچیوں نے جم کر حصہ لیا اور نمایاں کردار ادا کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس پوری کاوش و

محنت میں سرفہرست مولانا داود ندوی اور قاری اسرار عالم صاحب ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام جید عالم دین حضرت مولانا رضوان عالم صاحب قاسمی کی صدارتی خطاب سے اختتمام کو پہنچا اور مکمل پروگرام حضرت مفتی نعیم الدین صاحب ندوی کی نظامت پر پرجوش انداز میں چل رہا۔

جس میں پہلے حکم حضرت مولانا عباس صاحب قاسمی اور دوسرے حکم مولانا عبیدالرحمان عقیل ندوی تھے

اور مہمانان خصوصی جناب سجاد چیرمین صاحب اور اسماء پبلک اسکول کے ڈائریکٹر جناب شاہ نواز عالم صاحب اور گاوں کے چند دانشوران بھی موجود تھے۔

اخیر میں بچوں کے تعلیمی تقابلی نتائج کا اعلان کیا گیا اس کے بعد ان تمام بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔