پرنب مکھرجی کی صحت یابی کے لیے چل رہا ’مہامرتیونجے‘ کا جاپ!

25

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی جلد صحت یابی کے لیے پوجا شروع ہو گئی ہے۔ کولکاتا سے تقریباً 180 کلو میٹر دور پرنب مکھرجی کے آبائی گاؤں میراتی واقع جپیشور شیو مندر میں ان کے چاہنے والوں نے مہامرتیونجے کا جاپ شروع کیا ہے۔ گاؤں کے پجاریوں کا کہنا ہے کہ یہ جاپ تین دنوں تک چلے گا۔

قابل ذکر ہے کہ پرنب مکھرجی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں اور دماغ میں خون کا تھکا جمع ہونے کے سبب ان کا برین آپریشن بھی کیا گیا۔

اس وقت ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور وہ لائف سپورٹ سسٹم پر رکھے گئے ہیں۔ ویسے ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ان کا آپریشن کامیاب رہا، لیکن ان کے ساتھ کچھ دوسرے مسائل ہیں۔