دعائے صحت کی اپیل

34

ارریہ: روزنامہ نوائےملت
روزنامہ راشٹریہ سہارا نئی دہلی کے سینئر سب اڈیٹر، معروف صحافی وقلم کار، ادارہ دعوۃ القرآن فیٹکی چوک جوکی ہاٹ ارریہ کے ذمےدار ڈاکٹر عبد القادر شمس قاسمی صاحب کی طبیعت زیادہ خراب ہے۔

اوکھلا ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج تھے،یہاں افاقہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے بڑے اسپتال میں ریفر کیا گیا ہے.
مولانا ارریہ سیمانچل سے تعلق رکھنے والے ملک کے چند ایک نامور شہسواران قلم و قرطاس میں سے سرفہرست ہیں اور موجودہ نسل صحافت کے لئے ایک سرپرست کی حیثیت رکھتے ہیں۔

میری ابھی حضرت مفتی محمد عارف صاحب قاسمی دامت برکاتہم سے گفتگو ہوئی،گرچہ بحمد اللہ پہلے سے افاقہ ہے مگر احباب سے اہتمام دعاء کی درخواست ہے۔
محمد اطہر القاسمی
جنرل سکریٹری
جمعیت علماء ارریہ
11/اگست 2020