ارریہ(توصیف عالم مصوریہ)روزنامہ نوائےملت
یو پی ایس سی جیسے اہم امتحان میں امتیازی نشانات سےکامیابی حاصل کر کےاپنے ضلع اور ملک کا نام روشن کرنے والے ایک ہونہار فرزند نورالقمر اور ان کے مشفق والدین کو اس عظیم فتح یابی پر مبارک باد پیش کرنے کے لئے ،مورخہ 9 اگست 2020بروز اتوار مجلس اتحاد المسلمین کی سر گرم وفعال خواتین ضلع صدر محترمہ” گلشن آرا” خود ان کے آبائی گاؤں” بلوا” پہنچیں،

اور نورالقمراور ان کے والد محترم کی گل پوشی کرتے ہوئے ڈھیر ساری دعاؤں سے نواز کر مستقبل میں ان سے نیک خواہشات کا اظہار کیں،

خوشی کےاس اہم موقع پر پلاسی بلاک کے سکریٹری "حفظ الرحمن” جنرل سکریٹری "محمد توثیق عالم” پلاسی بلاک پارٹی ترجمان "مفتی میثاق ربانی قاسمی” سکھسینا پنچایت صدر "منظر عالم” پچیلی پنچایت سکریٹری "محمد فیصل” کے علاوہ مولانا رستم قاسمی و مولانا ندیم مظاہری اور بہت سے مجلس کے متحرک کارکنان موجود تھے.