مہولی ٹیکسی اسٹینڈ پر پولیس بوتھ کے تعمیرکا آغاز

19

مہولی ٹیکسی اسٹینڈ پر پولیس بوتھ کے تعمیرکا آغاز
دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر
( عقیل احمد خان)
دھن گھٹا تحصیل حلقہ واقع قدیم قصبہ مہولی تراہے پر پولیس بوتھ کا آغاز ،پولیس کپتان سنت کبیر نگر ڈاکٹر کیشتبھ پہل کانسٹیبل ابھیشیک سنگھ کے ذریعے کی گئی تھی، پولیس بوتھ بنانے کے لئے ایک ہفتہ قبل ہی زمین منتخب انتظامیہ نے کرلی گئی تھی،پولیس کپتان سنت کبیر نگر ڈاکٹر کوستبھ نے چارج سنھبالنے کے بعد ہی سست پڑے کاموں کو رفتاردیتے ہوئے مہولی پولیس عملہ کا حوصلہ بڑھادیا ہے ،اور پولیس محکمہ کے اندر کام کرنے کا جذبہ پیدا کیا ہے،پولیس کپتان کے ذریعے مسلسل چیکنگ مہم اور تھانوں کا معائنہ کرنے سے پولیس محکمہ کافی مستعد ہے،دیر شام ہونے پر سنسان پڑے قصبہ مہولی کے چوراہے پر اب پولیس مسلسل گشت کرتی نظر آتی ہے،
پولیس کپتان کے حکم پر مہولی تھانہ انچارج پردیپ کمار سنگھ کانسٹیبل ابھیشیک سنگھ کی دیکھ بھال میں مہولی کے ٹیکسی اسٹینڈ تراہے پر پولیس بوتھ کا کام شروع ہوگیا ہے ، پولیس بوتھ بنانے کے کام کو دیکھ کر مہولی کی عوام کے اندر زبردست حوصلہ ان دنوں دیکھنے کو مل رہا ہے ،بوتھ کے تعمیر ہوجانے کے بعد بستی ناتھ نگر چلنے والے مسافروں کو مہولی پولیس سے کافی امید نظر آنے لگی مسافر اب رات میں بھی آسانی سے موٹرسائیکل اور چار پہیہ گاڑیوں سے سفر کرنے میں کافی آسانی ہوجائے گی روز مرہ ٹیکسی اسٹنٹڈ پر ڈرائیوروں کے ذریعے ہونے والی مار پیٹ سے بھی ٹیکسی ڈرائیور اب مارپیٹ سے آسانی سے بچ سکیں گے اور چوراہے پر پیدا شدہ مسائل کے تصفیہ کا کام بھی ہوتا رہے گا،پولیس ٹیم بھی تھانہ انچارج پردیپ سنگھ کا مکمل ساتھ دے رہی ہے،پولیس بوتھ کی تعمیر سے بلا ضرورت تراہے پر موجود شر پسند اور دیگر قسم کے لوگوں کے کان کھڑے ہوگئے ہیں، عوام کے اندر پولیس بوتھ کو لے کر کافی خوشی اور مسرت کا ماحول مہولی میں قائم ہے،اور مہولی کے سرکردہ شخصیات بوتھ کی ہورہی تعمیراتی کام میں حصہ لینے اھم کردار ادا کر رہے ہیں