رحمانی مکتب کی افتتاحی تقریب آج ڈومریا میں منعقد ہوئی

15

آج بتاریخ ۲۹ دسمبر بروز منگل بوقت ۰ا بجے صبح حضرت مولانا حبیب الرحمان قاسمی صاحب کی دعوت پر رحمانی مکتب کے افتتاحی تقریب میں شرکت کا موقع ملا علماء کرام کو وہاں دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی پروگرام کا آغاز قرآن مجید سے کیا گیا اس کے بعد بغیر کسی تاخیر کے جوبچے اور بچیاں اسی محلے سے تعلق رکھتے تھے۔ جو والدین رحمانی مکتب میں داخلہ دلوانے کی غرض سے اپنے بچے کو لیکر آئے تھے اس بچے کی تعلیم کا آغاز بسم اللہ الرحمن الرحیم سے جناب قاری عین الدین صاحب امام مسجد مغربی محلہ نے کی اس کے بعد دوسرے بچے کا جناب حسیب الرحمان صاحب قاسمی نے کی اس کے بعد بانی رحمانی مکتب حضرت اقدس مولانا حبیب الرحمان صاحب قاسمی نے اس ادارہ کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا یہ رحمانی مکتب بنیادی دینی وعصری تعلیم و تربیت کے لئے کافی معین ومدگار ثابت ہوگا۔ عوام و خواص سے درخواست کی کہ وہ ہر مسجد میں مکتب کام شروع کریں اس کی ترغیب بھی دی

اس درمیان مجھ ناچیز کو بھی بات کرنے کا موقع ملا میں نے موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے سب سے پہلے حضرت مولانا حبیب الرحمان صاحب قاسمی کو دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کیا کہ انہوں نے اس رحمانی مکتب کو وجود میں لانے کے لئے جو کوششیں کی ہیں مبارک باد کے مستحق ہیں اللہ سبحانہ وتعالی ہر دینی ادارے کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے

اور استقامت کے ساتھ اس نیک عمل کو جاری و ساری رکھنے کی توفیق عنایت فرمائے آمین اسی طرح میں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت مکتب کی سخت ضرورت ہے آپ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کی فکر کریں کوئی بچہ یا بچی دینی تعلیم سے محروم نہ رہ سکے اس کی کوشش آپ ہی کو کرنی ہوگی اور قرآن کی تعلیمات کو اتنا عام کیا جائے کہ کوئی بچہ بغیر تجوید سے قرآن نہ پڑھے اس لئے کہ مسلمان اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے تئیں بیدار نہیں اور تعلیم و تربیت کے میدان میں بہت ہی پیچھے ہوتے جارہے ہیں اور جب تک ان دینی اداروں میں اپنا قیمتی جان مال صرف نہیں کریں گےچاہےفیس کی شکل میں ہو یا امداد کی شکل میں ہو یا اپنا قیمتی وقت کی شکل میں ہو، اسوقت تک ہم اور آپ اس ملک عظیم پر اپنا جھنڈا بلند نہیں کرسکتے ہیں۔

امید ہے کہ اس محلے کے تمام دوست و احباب و بزرگ حضرات اپنے بچوں کو علم حاصل کرنے کے لئے اس ادارہ میں داخل کرائیں گے اور دوسروں کی ترغیب بھی دیں گے اور آخر میں حضرت مولانا حبیب الرحمان قاسمی صاحب کے بڑے صاحبزادے جناب ارشد قاسمی صاحب نے سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

 *شاہ نواز عالم* بانی اسماء پبلک اسکول ڈومریا رانی گنج ارریہ