محترم امین عام کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر ملال کی خبر سے نہایت رنج و قلق ہوا

20

محترم المقام واجب الاحترام جناب حضرت مولانا سید محمد شاہد صاحب* ۔۔۔امین عام جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور و مہتمم مدرسہ فیض ہدایت رحیمی رائےپور۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
بعدہ؛
محترم امین عام کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر ملال کی خبر سے نہایت رنج و قلق ہوا *اناللہ وانا الیہ راجعون* ,یقینا حضرت والا کے لیے یہ گہرا صدمہ ہے لیکن اللہ رب العزت کی ایسی ہی مرضی تھی ۔

ہم خدام جامعہ حضرت فاطمہ واقع عالمپور سہارنپور حضرت والا کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاء گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو اعلی علیین میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔۔

مرحومہ حضرت شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا کاندھلوی مہاجر مدنی کی نواسی امیر تبلیغ جماعت ثالث حضرت مولانا انعام الحسن صاحب کاندھلوی کی اکلوتی صاحبزادی تھی مرحومہ بڑی دیندار نیک متقی پرہیزگار تھی ۔۔

انتقال کی خبر ملتے ہی *حضرت مولانا قاری محمد ایوب صاحب* صدر مدرس مدرسہ فیض ہدایت رحیمی رائےپور کی سرپرستی میں جامعہ حضرت فاطمہ عالمپور میں ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی جسمیں مرحومہ کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا ۔ مولانا محمد اطہر ایوبی صاحب مولان محمد عثمان صاحب قاری محمد اشفاق عنبر مولانا محمد زکریا قاسمی وغیرہ شریک ہوئے ۔

ہم ایک بار پھر بارگاہ خداوندی میں دست بدعاء ہیں کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے انکی اولاد کو اپنے شایان شان‌اجر عطا فرمائے اور لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔۔آمین یا رب العالمین

سلمان ایوبی ابن۔(مولانا) محمد طیب صاحب قاسمی ناظم اعلی جامعہ حضرت فاطمہ واقع عالمپور رائےپور ضلع سہارنپور