مجلس اتحاد المسلمین کمزوروں اور مظلوموں کی مضبوط ترین آواز ہے : حاجی محمد تفسیر خان

19

مجلس اتحاد المسلمین کمزوروں اور مظلوموں کی مضبوط ترین آواز ہے : حاجی محمد تفسیر خان
دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر )
رپورٹ(عقیل احمد خان)
سیاسی جماعتیں اور سیکولر پارٹیوں نے کمزوروں اور مظلوموں کو بے انتہا لوٹا ہے اور ہر میدان میں انہیں پیچھے ڈھکیلا ہے اور ان کو ہر میدان میں پیچھے بھی چھوڑ دے رہے ہیں،اور آج ان کی حالت زار کسی سے پنہاں نہیں ہے،مرکزی اور ریاستی حکومت غریبوں کو دیکھنا بھی نہیں چاہ رہی ہے اور سرکار کا ہر وعدہ ناکام ہوتا دکھ رہا ہے
مذکورہ خیالات کا اظہار آج تحصیل دھن گھٹا اسمبلی حلقہ واقع موضع روسیاں بازار میں منعقد یم آئی یم کارکنان کی ایک اہم میٹنگ کے دوران حاجی تفسیر خان سابق
امیدوار اسمبلی حلقہ خلیل آباد نے
کہی انہوں نے کہا کہ
،حکومت نے غریبوں سے پندرہ پندرہ لاکھ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب حکومت اپنے وعدے سے مکر چکی ہے،
پارٹی کے جنرل سیکریٹری وسیم احمد وسیم نے پارٹی کے عہدے داروں کے ساتھ ترقیاتی بلاک ہینسر منڈل کا عمید الزماں کو یم آئی یم پارٹی کا بلاک صدر منتخب کئے جانے کے بعد عوام سے اپنے خطاب میں کہی انہوں نے کہا کہ
موجودہ حکومت نے صرف اور صرف لوگوں کو سبز باغ دکھائے ہیں اور ان کو ہر طرح سے کمزور اور غریب کررہے ہیں،حکومت اپنے کاموں میں بالکل ناکام اور کمزور ثابت ہورہی ہے اور لوگوں کو بے انتہا پریشان کررہی ہے،آج ملک کا کسان کڑاکے کی سردی میں آج اپنے حقوق کی لڑائی کے لئے تقریبا ایک مہینے سے اپنے گھر خاندان کو چھوڑ کر دہلی کی سرحدوں پر جمے ہوئے ہیں اور یہ سرکار رات کو گرم گرم کمروں میں گرم لحاف میں لیٹ کر شاہانہ زندگی گزار رہے ہے
ضلع جنرل سکریٹری وسیم خان نے کہا کہ مظلوموں اور کمزوروں کو تمام نام نہاد سیکولر پارٹیوں نے بی جے پی کا ڈر دکھا کر سالوں تک اس ملک پر حکومت کی ہے لیکن اب کمزور طبقہ بیدار ہوچکا ہے اور وہ ہر طرح سے اپنے آپ کو تبدیلی کی طرف لے جانا چاہتا ہے ،اور عوام ایک مضبوط اور صاف وستھری شبیہ رکھنے والے لیڈر کو پسند کرتی ہے اور اس کو اپنا قائد تسلیم کرنے کی متمنی ہے اور اب ہمارے پارٹی کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی طرف لوگ امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں،اس لئے اب ہمیں ضرورت ہے کہ ہم میدان سیاست میں داخل ہوں اور ایک مضبوط لیڈر کو اپنا قائد اور لیڈر تسلیم کرتے ہوئے لوگوں کو مجلس سے جوڑنے کی اپیل بھی کی ہے کیونکہ کسی بھی جماعت کو آگے لے جانے میں کارکنان کا اہم رول ہوا کرتا ہے پرگرام کی صدارت دھن گھٹا اسمبلی حلقہ کے صدر عبد الحفیظ خان اور نظامت وسیم احمد وسیم نے انجام دی
اس موقع پر پارٹی کے
سکریٹری ہارون ساحل عقیل احمد چودھری، محمد کیف انصاری، عبد الحفیظ خان، دلبہار علی صدیقی، ارشاد خان، غلام نبی ادریسی، حاجی عبد الصمد، عبد الاحد چتوڑی، ضیاء الحق خان، سمیت سیکڑو ں سے زائد پارٹی کے قدآلیڈران وکارکنان موجود رہے ،