جامعہ ناشر العلوم پانڈولی ضلع سہارنپورکے مہتمم صاحب مولانا محمد ابراہیم صاحب قاسمی اس دُنیا فانی سے کوچ کرگئے

47

حادثہ فاجعہ
انتہائی غم و افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے، جامعہ ناشر العلوم پانڈولی ضلع سہارنپورکے مہتمم صاحب
استاذ الاساتذہ محترم حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب قاسمی نور اللہ مرقدہ.
آج بتاریخ 19/12/2020بروز سنیچر مطابق 3/ جمادی الأولی 1442ہجری بعد نماز مغرب، اپنے رفیق اعلی سے جا ملے..انا للہ وانا الیہ راجعون.
اللہم اغفر له وارحمه واعف عنه ، ونقه من الذنوب والخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس، واکرم نزله ووسع مدخله،وأعط اھله ذويه و من ینتسب الیه الصبر والسلوان، بمحض فضلك وكرمك يا أكرم الأكرمين. آمين يارب العالمين.

واضح رہے کہ حضرت مولانا رحمۃ اللہ بہار ضلع پورنیہ،کے بشنپورگاؤں کے تھے، جامعہ ناشرالعلوم پانڈولی میں افسوسچالیس سال سے بھی زائد عرصے تک مہتمم کے منصب پر فائز رہے،
تمام احباب سے ایصال ثواب اور دعاؤں کی درخواست ہے.