بلدیہ انتخاب میں ایم آئی ایم کی عظیم کامیابی پر کارکنان میں جشن کا ماحول عبد الحفیظ خان

32

بلدیہ انتخاب میں ایم آئی ایم کی عظیم کامیابی پر کارکنان میں جشن کا ماحول عبد الحفیظ خان
دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر) 6 دسمبر
رپورٹ عقیل احمد خان
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دھن گھٹا تحصیل حلقہ صدر عبد الحفیظ کی سرپرستی میں پارٹی کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاکر مبارکباد پیش کی ، دھن گھٹا اسمبلی حلقہ کے صدر عبد الحفیظ نے کہا کہ ملک کی عوام اب بی جے پی کی سرکار سے تنگ آگئی ہے،کسان مزدور خون کے آنسو بہانے پر مجبور ہورہے ہیں اور ہر طرف مایوسی اور خوف وہراس کا ماحول ہے،اور ترقیاتی منصوبوں پر حکومت نے کام کرنا بند کردیا ہے اور پورے ملک میں فرقہ پرستی کو اور ذاتی تعصب کو فروغ دیا جارہا ہے اور زہریلے بیانات کے ذریعہ مخصوص طبقے اور ان کے مذہب کو ٹھیس پہچارہی ہے،ایسے میں حیدرآباد کی عوام نے بلدیہ انتخاب میں یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اب زیادہ دیر تک بھید بھاؤ کی سیاست نہیں چاہتے ہیں عوام ترقیاتی کاموں کو ترجیح دیتے ہیں اور انہیں روزگار فراہم کرنا ہر دکھ سکھ کی گھڑی میں کھڑا رہنے والا لیڈر محبوب وپسند ہے ،اور یہی لیڈر کی خصوصیت بھی ہونا چاہئے،اسمبلی حلقہ صدر نے کہا کہ حیدرآباد کی عوام نے بہت ہی سمجھداری کا ثبوت دیتے ہوئے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے،عوام کو ووٹ دیتے وقت اس بات کو پیش نظر رکھنا چاہئے کہ ترقیاتی اور فلاحی کاموں کو جو شخص بہتر طریقے سے انجام دے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں اور ان کی آواز کو اعلی عہدیداروں تک پہونچائے وہی لیڈر منتخب کرنے کے لائق ہے،
اس موقع پر پارٹی کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاکر مبارکباد پیش کی ،