عالم اسلام کو مستقل پسپا کرنے اور اسلامی روایات کو ختم کرنے کی سازشیں

25

عالم اسلام کو مستقل پسپا کرنے اور اسلامی روایات کو ختم کرنے کی سازشیں پھر ایک بار عروج پر ہیں، جہاں کورونا وائرس کی آڑ میں کئی سفاک منصوبے انجام دئے گئے وہیں اس کے ذریعہ ڈر کا کاروبار کیا گیا، بابری مسجد اور متنازعہ زمین پر پوجا کرنے سے لیکر لبنان کے دار الحکومت بیروت میں ہوئے بلاسٹ تک ہر جگہ اسلام اور مسلمان نشانہ پرہیں۔

ایسے حالات میں مایوسی نہیں ہونی چاہئے، ماضی میں ملت پر اس سے سخت لمحات بھی گزرے ہیں، بلکہ اجتماعی طور پر دعا و دعوت الی اللہ کو اپنائیں، تعلیم اور معیشت پر خاص توجہ دیں، قائدین کو قاعدین میں شمار کریں، اور اسلام کی پاسبانی کے لئے ہر وقت ایک قدم تیار رہیں، سدا وقت ایک سا نہیں رہتا، نصر من اللہ و فتح قریب۔