الفلاح فرنٹ کی خدمات ناقابلِ فراموش:قمر کمال

31

اعظم گڑھ نوائے ملت، یکم دسمبر (نامہ نگار)
شبلی کالج طلباء یونین کے سابق صدر قمر کمال نے اپنے بیان میں کہا کہ الفلاح فرنٹ کا بلڈ ڈونیٹ گروپ جس طرح اعظم گڈھ ہی نہیں بلکہ پورے پردیش میں اپنی خدمات کو انجام دے رہاہےاور لوگوں کو جس طرح بیدار کر رہا ہے وہ قابل تعریف ہے۔الفلاح فرنٹ کے سربراہ ذاکر حسین کاتمام اعظم گڑھ کی عوام کی طرف سے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے لوگوں کی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے الفلاح فرنٹ کے یوٹیوب چینل کے لانچ ہونے پر ہم سبھی لوگوں کے لئے فرنٹ سے زیادہ سے زیادہ جانکاری فراہم ہونے میں آسانی میسر ہوگی اور لوگوں کی خدمت کرنے کے مواقع بڑھیں گے۔اس موقع پر قمر کمال نے عوام سے بلڈ ڈونیٹ گروپ سے جڑنے اور دا تھنکر یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کی اپیل کی ہے۔