دہلی کے ایمس سمیت کئ جگہوں پر الفلاح فرنٹ کے ممبران نے خون عطیہ کیا
خون عطیہ ایک عظیم خدمت، بلڈ ڈونیٹ گروپ سے جڑیں عوام :ذاکر حسین
نئ دہلی،یکم دسمبر (نامہ نگار)گزشتہ دنوں ایک بار پھر الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ نے انسانیت کی مثال پیش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع جونپور کے شاہ گنج کے ایک مریض کو B-Positve بلڈ کی ضرورت تھی۔ اسکی اطلاع جیسے ہی الفلاح فرنٹ کے ٹیم کوملی تو پوری ٹیم سرگرم ہوئی اورکچھ ہی دیر میں مریض کے لئے B-Positive بلڈ کا انتظام کیا گیا اور موضع تواں کے عبدالرحمان نے شاہ گنج پہنچ کر اپنا قیمتی خون عطیہ کیا۔ اس بلڈ ڈونیشن میں کامران سنجری ندیم انصاری اور بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین کا اہم رول ادا کیا۔اس کے علاوہ دہلی کے ایمس میں مولانا عمران نے اپنا خون راجستھان کے مریض کیلئے عطیہ کیا۔بتا دیں کہ اس سے قبل بھی بلڈ ڈونیٹ گروپ نے تقریباً 114 مریضوں کو اپنے خون کا عطیہ پیش کیا ہے۔ اس گروپ کی خدمات کو عوام کی طرف سے بہت سراہا جا رہا ہے۔اس موقع پر گروپ کے بانی ذاکر حسین نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنے خون کا عطیہ کیا کریں۔
واضح رہے کہ خون عطیہ کرنے سے صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ عبدالرحمان اور مولانا عمران کے اس عظیم خدمت کے لئے بلڈ ڈونیٹ کی پوری ٹیم بالخصوص صحافی محمد کیف ،محمد سلطان جونپوری، ضیاء خالد، یاسر پٹھان، اکھلیش موریہ، اشرف اعظمی،ندیم ارشد،ہاشر جمال،ابو شہمہ قریشی، ابو زید قریشی بابر سنجری و دیگر نے مبارکباد پیش کی اور انکا شکریہ ادا کیا ہے۔