ارریہ: رانیگنج، بسٹوریہ، ڈومریا میں لگی آگ سے زیادہ نقصان پرمود کمار کا ہوا

26

ارریہ: رانیگنج، بسٹوریہ، ڈومریا میں لگی آگ سے زیادہ نقصان پرمود کمار کا ہوا۔

آج صبح تقریبا 8:00 بجے پرمود کمار کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی۔

بتایا جارہا ہے کہ جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن مالی نقصان کافی ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ آگ بجھانے میں گاؤں کے لوگوں نے کافی مدد کی جس میں مقبول احمد، سجاد چیرمین، انظر معین، فیصل رحمانی، نعمان سالک، صابر حسین اور آس پاس کے تمام لوگوں نے جان کو جوکھم میں ڈال کر پرمود کمار کے گھر کو اور آس پاس کے گھروں کو بچایا۔